سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Jan 28, 2023 | 18:47:PM
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ،فی تولہ قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کے ساتھ سونے اور چاندی کی قیمت کی بھی اونچی اڑان جاری ہے،ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی،عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر کمی کے بعد 1928ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 2 لاکھ 9ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،دس گرام سونا 5574ہزار روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 79 ہزار 184 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 2300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں ، اوگرا نے پیغام جاری کر دیا