معروف شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کو ہم سے بچھڑے 12برس بیت گئے

Jan 28, 2023 | 00:47:AM
معروف شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کو ہم سے بچھڑے 12برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیائے اردو کے معروف شاعر اور ممتاز نعت خواں مظفر وارثی کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 

پاکستان کے معروف شاعر اور ممتاز نعت خواں مظفر وارثی 23 دسمبر 1933ءکو میرٹھ میں پیدا ہوئے، آپ کا اصل نام محمد مظفر الدین صدیقی تھا۔ 

مظفر وارثی کی وجہ شہرت لازوال حمد اورنعتیں تخلیق کرنا بنی، مظفر وارثی ایک خوش گو شاعر تھے جنہوں نے قیام پاکستان کے بعد لاہور میں اقامت اختیار کی اور جلد ہی اپنا شمار ممتاز شعراء کرام میں کروایا، آپ کی مشہور نعت یارحمت اللعالمین، لانبی بعد، ورفعنالک ذکرک، تو کجا من کجا جبکہ حمدیہ کلام "کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے" دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ 

معروف شاعر نےپاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے گانے بھی تخلیق کیے ، مشہور گانوں میں ’’کیا کہوں اے دنیا والو کیا کہوں میں‘‘، ’’مجھے چھوڑ کر اکیلا کہیں دور جانے والے‘‘، ’’یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو ‘‘عوام میں زبردست مقبولیت ملی، انکی فنی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، انہیں فصیح الہند اورشرف الشعرا کے خطابات عطا بھی ہوئے، دنیائے نعت اور قلمی دنیا کا یہ درخشندہ ستارہ 28جنوری 2011 کو ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا لیکن آپ کے کلام آج بھی عرف عام میں مقبولیت کے حامل ہیں۔