وہاب ریاض کی جگہ پشاور زلمی کا نیا کپتان کون؟

Jan 28, 2022 | 11:04:AM
وہاب ریاض کی جگہ نیا کپتان کون
کیپشن: وہاب ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل میں ٹیم کی قیادت شعیب ملک کو مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا مثبت آنے پر قرنطینہ میں ہیں جس کے باعث زلمی کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک سر انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
پی ایس ایل 7 میں کل پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔
پی سی بی اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔