عوام کیلئے اچھی خبر، رمضان پیکیج کی رقم ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر حاصل کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نےعوام کو خوشخبر ی سنادی، رمضان پیکیج کے 12 ہزار 500 ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے دیئے جائینگے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق عوام کو رمضان پیکج کے 12,500 روپے جاز کیش کے ذریعے ملیں گے، تمام فہرستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے، جلد شناختی کارڈ پر رقم منتقل کر دی جائے گی۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج 2026ء کے مستحقین کیلئے عائد کردہ بینک اکاؤنٹ کی لازمی شرط کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے 12 ہزار 500 روپے مالی امداد کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی تھی کہ تمام مستحقین کا بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے، اس فیصلے پر صوبے بھر سے سخت ردِعمل سامنے آیا ، جس میں شہریوں اور مقامی نمائندوں نے اسے ایک غیر حقیقت پسندانہ شرط قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق:افغانستان کو بھاری نقصان،عطا تارڑ نے اعدادوشمار جاری کردیئے