آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک، 500 زخمی ،104چیک پوسٹیں تباہ

Feb 28, 2026 | 10:34:AM
آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک، 500 زخمی ،104چیک پوسٹیں تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ’آپریشن غضب للحق‘ کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ اب تک افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، مزید بتایا گیا کہ 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے، افغان طالبان کے 163 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کی گئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کیلئے ہر محاذ پر جوانمردی سے دشمن کو نیست نابود کررہی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج بلا اشتعال جارحیت کیخلاف ہر لمحہ چوکس اور بھرپور جواب دینےمیں مصروف ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔