پی ٹی آئی کے صدر پر قاتلانہ حملہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہمند سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے صدر و ناظمِ اعلیٰ ملک نوید احمد مہمند ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم خوش قسمتی سے حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے، ان کے پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے جو محفوظ رہے۔
حملہ اچانک ہونے کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے فوری بعد مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کیا، جائے وقوعہ سے خول برآمد کیے گئے ہیں، جو فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
آج صدر پی ٹی آئی مہمند و ناظم اعلی لوئر مہمند ملک نوید احمد مہمند پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
— Irfan Saleem (@_IrfanSaleemPTI) February 27, 2026
خوش قسمتی سے نوید مہمند گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم ان کے پرسنل سیکرٹری موجود تھے جو کہ محفوظ ہے، میں پختونخوا حکومت اور پختونخوا پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ جلد از… pic.twitter.com/vrVx9JoVUj
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حملے کو منصوبہ بندی کے تحت کیے جانے کا عندیہ ملا ہے، تاہم حتمی رائے مکمل تفتیش کے بعد دی جائے گی، علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا، اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل تک رسائی۔۔! پاکستان کی کتنے رنز سے جیت ضروری?
پی ٹی آئی قیادت نے خیبر پختونخوا حکومت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے،پارٹی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات سے کارکنوں اور قیادت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور جلد ہی اہم پیش رفت متوقع ہے، حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔