آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

Feb 28, 2026 | 09:37:AM
آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق  چاند 91 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رخ کا تعین کر سکیں گے۔

یہ روح پرور منظر سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10بجکر 40 منٹ پر دیکھا جاسکے گا.

سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق آج 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند رات 10:40 پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا .فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ، انجینئرماجد ابوزاھرہ نے مزید بتایا کہ فلکیاتی اعتبار سے چاند کے  خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے زمین کے کسی بھی مقام سے چاند کی سمت دیکھنے سے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:1980 کے بعد پہلی مرتبہ برطانوی جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ