پی ایس ایل کا آج کراچی میں رنگا رنگ میلہ، کنگز اور یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے

Feb 28, 2024 | 12:20:PM
پی ایس ایل کا آج کراچی میں رنگا رنگ میلہ، کنگز اور یونائیٹڈ مدمقابل ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا رنگا رنگ میلہ آج شہر قائد  میں سجے گا۔

شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7 سات بجے شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے دو میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک چار میچز کھیل کر صرف ایک میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ 3 مقابلوں میں اسے حریف ٹیموں نے شکست سے دو چار کیا ہے۔