ٹائیگر ابھی زندہ ہے ‘ محمد حفیظ کا پی ایس ایل جیتنے پر ٹویٹ 

Feb 28, 2022 | 12:24:PM
محمد حفیظ ،
کیپشن: محمد حفیظ جشن مناتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور قلندر کے پی ایس ایل سیون جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے پہلاٹویٹ داغ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹویٹرپر گزشتہ روز مین آف دی میچ ایوارڈ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹائیگر ابھی زندہ‘ ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)7 کے فائنل میں ناقابل شکست ملتان سلطانزکو شکست دیکر لاہور قلندرز نے تاریخ رقم کردی اور پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لاہور قلندرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 181 رنزبنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 138رنز تک محدود رہی ۔
یہ بھی پڑھیں:'مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں۔ شاہد آفریدی