روس یوکرین تنازع: پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان  

Feb 28, 2022 | 12:08:PM
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، فائل فوٹو
کیپشن: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس یوکرین تنازع کے باعث عالمی مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونیکا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ڈیزل وپیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے4 سے ساڑھے5 روپے تک اضافہ بنتا ہے تاہم اس اضافے میں لیوی شامل نہیں ہے ، اس وقت پیٹرول پر لیوی 17.92 روپے اور ڈیزل پر 13.30 روپے فی لیٹر ہےجب کہ پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی صفر ہےجب کہ اس  حوالے سے حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یاد رہے کہ 16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کردی گئی تھی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہےجبکہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید9 روپے 59پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 169 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 162 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں 4 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ  آج وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:      روس نے یوکرینی صدرکے قتل کیلئے کرائے کے فوجی بھیج دیئے Feb 28, 2022 | 11:45:AM