نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم دبئی روانہ ہوگئے، نجی دورے کی وجہ بھی سامنےآگئی

Dec 28, 2025 | 22:18:PM
  نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم دبئی روانہ ہوگئے، نجی دورے کی وجہ بھی سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راودلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف  مختصر نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
 سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور  پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز  شریف دبئی میں دو روز قیام کریں گے۔
خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف  جنید صفدر کی شادی  کی تیاریوں کے سلسلے میں دبئی گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے علامہ اقبال ائیرپورٹ آئے اور وہاں سے معمول کی فلائٹ سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے۔ دبئی سے ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق  میاں نواز شریف  نواسے کی شادی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے دبئی گئے ہیں۔  وہ اپنے احباب کو خود اپنے ہاتھ سے اپنے نواسے جنید کی شادی کے دعوت نامے دیں گے۔
پچھلے کئی روز سے  وزیراعلیٰ مریم نواز اور مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن صفدر کے بیٹے  جنید کی شادی کی تیاریاں جاتی امرا میں اور لاہور میں ان کی سسرال شیخ روحیل اصغر کی فیملی میں خاموشی سے کی جاری ہیں۔ میڈیا کو ان تیاریوں نے عمومی طور پر دور ہی رکھا جا رہا ہے۔  جنید صفدر کی ہونے والی بیگم شانزے مسلم لیگ نون کے لاہور میں سینئیر لیڈر  شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ یہ شادی فیملی نے روایتی طریقہ سے طے کی ہے۔
جنید صفدر اور شانزے کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو ہو گی۔ دولہا اور دلہن کی مہندی کی رسم جاتی امرا مین میاں نواز شریف کے گھر پر ہو گی اور  ولیمہ بھی جاتی امرا میں ہوگا۔دلہن کے خاندان کی طرف سے استقبالیہ لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں دیا جائے گا۔