سپیشل مصالحہ فرائی فش بنانے کی ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آج کے پکوان میں ہم آپ کو سپیشل مصالحہ فرائی فش بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں ملاحظہ کیجئے۔
فرائی فش بنانے کیلئے درکار اجزا:
مچھلی (450 گرام) چھ سے آٹھ پیس، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چمچہ، کٹا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مصالحہ آدھا چھوٹا چمچہ، کٹا ہوا ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چمچہ، کٹا ہوا انار دانہ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس2سے3 بڑے چمچے، کٹا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، کٹا ہوا ادرک ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچ ایک چھوٹا چمچہ۔
بیٹر کیلئے:
بیسن ایک کپ، چاول کا آٹا 3 بڑے چمچے، ہلدی آدھا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچہ، بیکنگ پاؤڈر آدھا چمچہ، کٹا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، تیل 3 بڑے چمچے، ٹھنڈا پانی ڈیڑھ سے ڈھائی مگ (بیٹر کو پکوڑے کے مرکب جتنا پتلا رکھنا ہے)، کھانے کا رنگ حسب ِ منشاء، نمک حسب ذائقہ۔
فرائی فش بنانے کا طریقہ:
مچھلی کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اور اس میں تمام مصالحے ملا کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا پانی ملا کر بیٹر بنائیں اور اب اس میں مچھلی کو ڈبو دیں، پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے پیس دس منٹ تک تلیں، پھر کسی پیپر ٹاول پر نکال لیں اور نارمل درجہ حرارت تک ٹھنڈا ہونے دیں، تیل دوبارہ گرم کریں اور مچھلی کو ایک بار پھر دو سے تین منٹ تک تلیں، تیل سے نکال کر گرم گرم املی یا ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔