انگلینڈ کو  تیسرے میچ میں بھی شکست۔۔ آسٹریلیا نے ایشزسیریز اپنے نام کرلی

Dec 28, 2021 | 12:18:PM
آسٹریلیا نے ایشنز سیریز اپنے نام کرلی
کیپشن: آسٹریلیا نے تیسرا میچ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔

ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز0-3 سے اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا نے  تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

میزبان آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 267 رنز بنائےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنی ؟ ۔۔ سن کر آپ حیران رہ جائینگے
 انگلینڈ کے نو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔اسکاٹ بولینڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پلیئر آف دی میچ اسکاٹ بولینڈ نے دوسری اننگز میں 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ ایشز سیریز  کے دو میچ ابھی باقی ہیں۔