نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد ،2 ایس ایچ اوز سمیت 4 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

Dec 28, 2020 | 22:50:PM
نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد ،2 ایس ایچ اوز سمیت 4 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطرف پولیس اہلکاروں نے 6 ماہ قبل علاقہ تہکال کے نوجوان عامر کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں 6 ماہ قبل نوجوان عامر تہکالی کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور ویڈیو وائرل کرنے میں ملوث 2 اسٹیشن ہائوس آفیسرز(ایس ایچ اوز) سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ 2 ایس ایچ اوز اور 2 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو محکمانہ کارروائی کے بعد نوکری سے نکالا گیا ہے۔
 نوکریوں سے فارغ کئے جانے والوں میں سابق ایس ایچ او تہکال شہر یارخان، ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین، پولیس کانسٹیبل نعیم اور کانسٹیبل توصف عالم شامل ہے۔