فیاض الحسن چوہان نے کس پر نوٹوں کی بارش کردی؟

Dec 28, 2020 | 20:03:PM
فیاض الحسن چوہان نے کس پر نوٹوں کی بارش کردی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کابینہ کے وزیر حافظ ممتاز احمد کی مہندی کی تقریب میں معروف گلوکار عارف لوہار پر نوٹوں کی بارش کردی۔
تفصیلات کے مطا بق وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد کی شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں ہوئی۔ دولہا سرکاری پروٹوکول میں پہنچا۔ صوبائی وزیر کی مہندی کی تقریب میں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے جو کسی سے پیچھے نہ رہے۔ وہ لوک فنکار عارف لوہار کے معروف کلام جگنی سے اس قدر محظوظ ہوئے کہ بے اختیار انہیں انعام سے نواز دیا۔جس پر گلو کار نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔