پی ایس 88ملیر اور پی ایس 43سانگھڑ ضمنی الیکشن،11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

Dec 28, 2020 | 19:40:PM
پی ایس 88ملیر اور پی ایس 43سانگھڑ ضمنی الیکشن،11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس 88ملیر اور پی ایس 43 سانگھڑ ضمنی الیکشن کیلئے 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے.
تفصیلات کے مطابق ملیر سے پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ،ملیر سے تحریک انصاف کے 5اورایم کیو ایم پاکستان کے 6امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے، ملیر سے کاغذات جمع کروانے والوں میں 9 آزاد امیدوار شامل ہیں،ملیر سے ق لیگ اور ٹی ایل پی کے دو دو اور فنکشنل لیگ کا ایک امیدوار میدان میں ہے۔
اسی طرح پی ایس 43سانگھڑ سے پی پی ہی کے ایک امیدوار نے کاغذات جمع کروائے ،پی ایس 43سانگھڑ سے پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کے دو دو امیدوار نے کاغذات جمع کروائے، پی ایس 43سانگھڑسے 5ازاد امیدوار نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔