"سعودی عرب  اور برطانیہ کے درمیان سفری پابندیاں برقرار"

Dec 28, 2020 | 13:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)سعودی عرب نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ سے زمینی، فضائی اور بری رابطے مزیدایک ہفتہ معطل رہیں گے۔عرب میڈیا نے بتایاکہ پابندیوں میں توسیع نئی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائی گئی ہے البتہ سعودی عرب سے غیرملکیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔