آئیسکو نے بجلی بلوں میں پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کر دی

Aug 28, 2025 | 23:43:PM
 آئیسکو نے بجلی بلوں میں پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر آئیسکو نے بجلی کے بلوں میں لگنے والی پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کردی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کا اطلاق تمام ٹیرف کے حامل صارفین پر یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بتایا کہ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے آئیسکو کے قریبی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کا ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ