سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ مہنگائی سے ہم آہنگ نہیں: گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ تسلیم کر رہا ہے کہ جون میں مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود کو برقرار رکھا گیا،سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ مہنگائی سے ہم آہنگ نہیں ہے ۔
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی نے شرح سود کو برقرار رکھنے کی وجوہات پیش کی ہیں۔
گیس نرخوں میں اضافے سے ہونیوالی مہنگائی کو شرح سود سے کیسے قابو کیا جا سکتا ہے ؟
انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک نے 11 فیصد پر شرح سود کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
سٹیٹ بینک کا شرح سود مہنگائی سے 6 فیصد زیادہ ہے۔
گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کے نتیجے میں ٹیکس گذاروں کا اضافی 3 ہزار ارب روپے بینکوں کو دیا جا رہا ہے۔
کوئی بھی معیشت اس طرح کی غلطیوں کی متحمل نہیں ہوسکتی۔