کرکٹر عثمان خواجہ کی آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات، فلسطینیوں پر مظالم رکوانے کی اپیل

Aug 28, 2025 | 12:20:PM
کرکٹر عثمان خواجہ کی آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات، فلسطینیوں پر مظالم رکوانے کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر میں غزہ میں مظالم روکنے کی اپیل کردی۔

آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے  آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز سے ملاقات کی جس  کرکٹر نے غزہ کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

کرکٹر نے آسٹریلوی وزیراعظم سے  علاقے میں اسرائیلی مظالم رکوانے کی اپیل کی۔ 

عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت اسرائیل اور نیتن یاہو پر پابندیوں میں اضافہ کرے۔

 معصوم بچوں کے قتل عام اور امدادی سامان کی رسائی تک اسرائیل سے تجارت بند کی جائے۔

عثمان خواجہ نےکھیلوں میں بڑھتے جوئے کی لت پر بھی کر بات کرتےہوئے کہا کہ بچوں میں جوئے کا بڑھتا رجحان خطرناک ہے۔

 16 سال کے لڑکوں کےجوا کھیلنے کے اکاؤنٹس ہیں، حکومت کو کھیلوں میں جوئے پر مکمل پابندی لگانی چاہیے۔ 

واضح رہے کہ غزہ میں تقریباً 2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 50 ہزار زخمی ہوئے۔