ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی پر  انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کا پتھراؤ

Aug 28, 2025 | 10:21:AM
ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی پر  انتخابی مہم کے دوران مظاہرین کا پتھراؤ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی پر  انتخابی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب صدر پر انتخابی مہم کے دوران بدعنوانی کے سکینڈل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگڑتی صورتحال کے بعد صدر ہاویئر مائیلی کو موقع سے روانہ کردیا گیا جبکہ ان کے قافلے پر حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  ہاویئر مائیلی اکتوبر میں ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم چلا رہے تھے، اس موقع پر وہ ایک پک اپ ٹرک کے پیچھے گاڑی میں سوار تھے، اسی دوران مظاہرین نے ان کی گاڑی پر پتھر اور بوتلیں پھینکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال کے دوران صدر اور ان کی بہن سمیت دیگر اہلکار فوراً ہی گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیرف میں کمی کیلئے امریکا نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کے بعد صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، اس دوران ایک خاتون زخمی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔