پاکستانی کر کٹرکے ہاں بڑی خوشخبری

Aug 28, 2022 | 13:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عماد وسیم نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے آگاہ کیا۔عماد وسیم کے بیان پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے۔