بلا ول بھٹو زرداری کو کس نےراکھی با ندھی؟

Aug 28, 2021 | 18:39:PM
بلا ول بھٹو زرداری کو کس نےراکھی با ندھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سینیٹر کرشنا کماری نے رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو راکھی باندھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے پسماندہ علاقے ننگر پار کی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری نے ہندو مذہبی تہوار رکشا بندھن پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو راکھی باندھی۔

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں رکشا ڈرائیور کے ہاتھوں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی نےملزمو ں کو شناخت کرلیا یا نہیں۔۔خبر آگئی

اس مو قع پر جا ری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرشنا کماری اور بلاول بھٹو نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے، بہن بھائی کے اس خوبصورت تہوار پر کرشنا کماری اپنے بھائی یعنی بلاول بھٹو کی سلامتی کے لیے اُن کے ہاتھ میں راکھی باندھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بگ با س میں حصہ لینے والی معروف گلو کا ر ہ نے سلمان خا ن اور کر ن جو ہر پر سنگین الزام عا ئد کر دیا