کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے مقرر

Aug 28, 2021 | 11:23:AM
 کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے چارجز مقرر کر دیئے گئے۔ فی ڈوز 1270 روپے دینے ہوں گے۔ بیرون ممالک سفر کرنے والوں کیلئے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔بوسٹر ڈوز صرف منتخب کردہ کورونا وائرس ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے،بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت این سی او سی نے دی ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بوسٹر ڈوز لگوانے کی فیس سرکاری بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: کوروناسےمزید 120 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے