کشیدگی میں اضافہ،امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا

Apr 28, 2026 | 09:20:AM
  کشیدگی میں اضافہ،امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا۔

 سینٹ کام کی طرف سے 2 جہازوں کی تصویر کے ساتھ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔ 

میرین ٹریفک کے مطابق ایم ٹی اسٹریم ایرانی پرچم بردار ٹینکر ہے، اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ نے سمندر میں ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی قبضے کی مذمت کی تھی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا امریکی اقدامات بحری قزّاقی اور اسےکھلا قانونی جواز بخشنے کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ : جوہری ہتھیاروں سے متعلق کانفرنس میں امریکا اور ایران کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ