پی سی بی کا سکولز اور کالجز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ کا سکولز اور کالجز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 مئی ہے۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد تمام تعلیمی ادارے ایک ماہ کے اندر اپنے کھلاڑی رجسٹر کرا سکیں گے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔
اب تک ملک بھر کے 1847 تعلیمی ادارے اس پروگرام میں خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں جن میں 1195 اسکولز اور 652 کالجز شامل ہیں، رجسٹریشن کا عمل 10 اپریل کو شروع ہوا تھا جو نیچے دیئے گئے لنک پر رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔
https://registration.pcb.com.pk/
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پی سی بی عبداللہ خرم نیازی کے مطابق اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، تمام اداروں کی دلچسپی خوش آئند ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے ملک کو نیا ٹیلنٹ ملے گا اور یہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ نئے ٹیلنٹ سے مستقبل کو روشن بنایا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہے کہ نچلی سطح پر کرکٹ کو منظم کیا جائے جن میں تعلیمی اداروں میں کھیلی جانے والی کرکٹ نمایاں اہمیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان