اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

Apr 28, 2025 | 19:48:PM
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تاہم بعداز دوپہرتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان  ہے۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع  ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعداز دوپہرتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعداز دوپہرتیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعداز دوپہرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کی توقع  ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

نوٹ؛آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  خیر پور 48 ، شہید بینظیر آباد ، پڈیزن، روہڑی، سبی،سکرنڈ 47، جیکب آباد، رحیم یارخان، لاڑکانہ، دادو اور موہنجو داڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انتباہ: 30 اپریل تک کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل واوڈا کا سینیٹ میں اظہار خیال ، دبنگ بیان داغ دیا