ہم سسٹم کے اتحادی ہیں حکومت کے نہیں،ندیم افضل چن

Apr 28, 2025 | 19:17:PM
ہم سسٹم کے اتحادی ہیں حکومت کے نہیں،ندیم افضل چن
کیپشن: ندیم افضل چن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کاکہنا ہے کہ ہم سسٹم کے اتحادی ہیں حکومت کے نہیں،ہم سب کا ٹارگٹ آئین اور جمہوریت  کی سپر میسی ہے،سب سے بڑی ترجیح یہ بتانا کہ پیپلز پارٹی ملک اور اداروں کیلئے کیوں ضروری ہے،کسی کے پابند یا جوابدہ نہیں،عوامی مسائل پر بات کرتے رہیں گے۔

لاہور میں بیٹ رپورٹرز سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کاکہنا تھا کہ 1988سے لیکر 2024تک کوئی پیپلز پارٹی کا پاشا دیکھا ہے تو بتائیں،سروے کر لیں پیپلز پارٹی سے وابستہ طلبا کا مستقبل تباہ کر دیا گیا،پی پی گدلے نظام کی وکٹم ہے،مگر آج بھی پیپلز پارٹی کی وجہ سے  بہت سی چیزیں رکی ہوئی ہیں۔  

ان کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن  جینوئن اور انتخابی اصلاحات بھی ہونا چاہئیں،بطور سیاسی جماعت انتخابی اصلاحات کرانے میں کامیاب نہیں ہوئے،پنجاب میں پیپلز پارٹی کو سائنٹیفک طریقے سے کمزور کیا گیا ہے،ہم اپنا بیانیہ بنانے میں کامیاب ہو گئے تو پیپلز پارٹی آپکو پنجاب میں نظر آئیگی،ہمارے ورکروں کیلئے سرکاری دفاتر کھول دیں،ترقیاتی ادارے ہماری بھی سنیں،ن لیگ ابھی تک لائن پر نہیں آئی ۔

سیکرٹری اطلاعات پی پی کاکہناتھا کہ نہری نظام ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے،انہوں نے رسول برانچ سے اپر جہلم کنال کا پانی لینا ہے،سندھ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہروں کا ایشو اٹھایا،پنجاب سے بڑا ظلم ہوا ہے،اسکا 35فیصد اور سندھ کا 40فیصد پانی پہلے ہی کم ہے۔فیصل آباد ،سرگودھا،لاہور رورل کا زیر زمین پانی پی کر دکھائیں،جو فصلیں زیادہ پانی پیتی ہیں ان میں اضافہ اور کم پانی والوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی،  فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانیے