"فواد اور سجل بہن بھائی" ویڈیووائرل،مداح ناراض

Apr 28, 2025 | 15:49:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فوادخان اورسجل علی کی ایک حالیہ ویڈیونے ان کے مداحوں کے دلوں پر چھریاں چلادیں کیونکہ اس ویڈیومیں دونوں فنکاربہن بھائی کے کردارمیں نظرآئے ہیں۔

دونوں اسٹارز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے بھائی بہن کا کردار ادا کیا ہے،فواد خان کو اپنی بہن سجل علی کی رخصتی کے موقع پر آنکھوں میں آنسو لیے الوداع کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سجل جذباتی انداز میں کہتی ہیں "بائے بھیا"۔

اگرچہ ویڈیو میں دکھائی گئی محبت اور رشتہ انتہائی دلکش تھا لیکن ان کے زیادہ ترمداحین چاہتے تھے کہ فوادخان اور سجل علی کو ایک رومانوی جوڑی کے طور پر پردے پر دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر ردعمل میں ایک صارف نے لکھا"جذبات آنسوؤں میں بہہ گئے"، ایک اور نے کہا، "ہم اسے اس نظر سے نہیں دیکھ سکتے"، ایک مداح نے جذبات کچھ یوں بیان کیے "فواد اور سجل بہن بھائی! نہیں، یہ تو دل ہی نہیں مانتا۔"

یہ بھی پڑھیں:"تنقید کیوں کی؟"بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ درج

دونوں فنکاروں کےمداحوں کی بھرپور خواہش ہے کہ فواد خان اور سجل علی کو جلد کسی فلم یا ڈرامے میں ایک دلکش رومانوی جوڑی کے طور پر اکٹھا کیا جائے۔

وائرل ویڈیو ایک اشتہار کی بتائی جارہی ہے جس میں بھائی بہن کے رشتے اور ان کے درمیان محبت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔