ایمن  اور منال بھائی معاذ کی دلہن گھر لے آئیں

Apr 28, 2025 | 15:32:PM
ایمن  اور منال بھائی معاذ کی دلہن گھر لے آئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارجڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان اپنے بھائی معاذخان کی دلہن گھر لے آئیں۔

 معاذخان اور ان کی دلہن صبا کی محبت کی کہانی 9 سال پرانی ہے،دونوں گزشتہ سال نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔

بارات کے موقع پر معاذ خان اپنی دلہن کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھیں نم ہوگئیں،دولہا نے اپنے خاص دن کےلیے معروف ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کی کلاسک سیاہ شیروانی زیب تن کی، جبکہ دلہن صبا حارث شکیل کے ڈیزائن کردہ گہرے سرخ روایتی لہنگے میں ملبوس تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامرخان گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے

دونوں نے نہایت خوبصورت انداز میں تصویریں بنوائیں، جن میں ان کی محبت اور خوشی جھلکتی نظر آئی۔