سیر و تفریح کیلئے دبئی گئے کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی آج واپس آجائیں گے 

Apr 28, 2025 | 14:00:PM
سیر و تفریح کیلئے دبئی گئے کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی آج واپس آجائیں گے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پی ایس ایل 10 میں شریک  کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی آج  پاکستان واپس آ جائیں گے۔

 یہ غیر ملکی کر کٹرزسیر و تفریح کیلئے پاکستان سے دبئی گئے تھے، ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، محمد نبی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا، پاکستان واپسی پر غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی بڑی رہنما پھر گرفتار 

کراچی کنگز نے اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، کراچی کنگز کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔