جنگلی بلی کے بعد بندر کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، چھت پر چہل قدمی

Apr 28, 2023 | 12:42:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنگلی بلی کے بعد بندر کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر آزادانہ گھومتا رہا۔

جنگلی بلی کے بعد بندر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر آزادانہ گھومتا رہا جبکہ سی ڈی اے حکام اور سیکیورٹی سٹاف خاموش تماشائی بنے رہے۔ 

بندر بارش کے موسم میں پارلیمنٹ کی چھت پر چہل قدمی میں مصروف رہا اور بارش کے بعد خوشگوار موسم کو انجوائے کرتا رہا۔ بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر کیسے پہنچا کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بارش نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک جنگلی بلی نے پارلیمنٹ کے ایک آفس میں گھس کر  توڑ پھوڑ کی تھی۔