کراچی: کورنگی روڈ پر 4 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Sep 27, 2025 | 21:59:PM
 کراچی: کورنگی روڈ پر 4 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی روڈ ڈیفنس فیز2 پر چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تمام لوگوں کو ریسکو کر لیا گیا ہے تاہم ریسکیو حکام کا کہناہے کہ سرچ اینڈ ریسیکو آپریشن جاری رہے گا۔

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ دوفیملیزعمارت میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ عمارت میں موجودباقی تمام فلیٹ خالی کرا لیئے گئے ہیں، آگ چار منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر بنی ورکشاپ میں لگی۔

 ورکشاپ میں بڑی تعداد میں ٹائر اور دیگر سامان کے ساتھ آئل بھی موجود تھا، آگ ممکنہ طور پر بیٹری کے پھٹنے سے لگی ۔ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی پر قابو پایا ۔

عمارت کی بالائی منزلوں پر فلیٹ بنے ہیں جہاں مکین موجود تھے ، آگے کی لپٹیں پہلی منزل تک بلند ہو رہی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی سے فیصل آباد آنے والی پرواز کے دوران مسافر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا