جسٹس ثمن رفعت کیخلاف سپریم کورٹ میں شکایت دائر،برطرفی کی استدعا

Sep 27, 2025 | 18:29:PM
جسٹس ثمن رفعت کیخلاف سپریم کورٹ میں شکایت دائر،برطرفی کی استدعا
کیپشن: جسٹس ثمن رفعت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف شکایت دائر کر دی گئی۔

حافظ احتشام احمد نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کی۔شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری جعلی ڈگری کیس کی سماعت کیلئے کراچی گئے،جسٹس ثمن رفعت نے 24 سے 26 ستمبر تک اپنے بنچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی،جسٹس ثمن سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کیساتھ پیش ہوئیں،اپنے ذاتی کام یا مقدمے کے بغیر جسٹس ثمن رفعت نے مقدمات ڈی لسٹ کیے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی اور جج کے کیس میں دوسرا جج پیش نہیں ہوسکتا،جسٹس ثمن رفعت نے سندھ ہائیکورٹ کے بنچ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی،جسٹس ثمن رفعت نے حلف اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس ثمن رفعت کو مس کنڈکٹ پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا جاوید  کے سابق شوہر عمیر جسوال نے اپنی دوسری اہلیہ کی تصویر شیئر کردی