شادی کے ایک سال بعد عمیر جسوال نے اہلیہ کی تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے شادی کے ایک سال بعد اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کردی۔
عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئےاس کے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا مفہوم ہے کہ میں اللہ تعالی کی مخلوق کے شر سے اللہ تعالی کے مکمل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں۔
عمیر جسوال نے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی،ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں گلوکار کی اہلیہ مکمل اسلامی لباس اور پردے میں دکھائی دیں۔
تصویر پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کی خوبصورتی، لباس اور پردے کرنے کے عمل کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکار کو خدا نے بہترین ساتھی دیا۔
واضح رہے کہ عمیر جسوال نے اکتوبر 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی عروسی لباس کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی تھی،بعد ازاں نومبر 2024 میں عمیر جسوال نےپی ٹی وی کے شو میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی نہیں کی بلکہ وہ اہلیہ کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر نہیں کیا۔
اب ایک سال بعد انہوں نے اہلیہ کی صرف تصویر شیئر کی، تاہم اہلیہ کا نام نہیں بتایا، سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کے مطابق ان کی بیوی کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے اہلیہ کواَن فالوکردیا،دوسری شادی کی افواہیں زورپکڑگئیں
عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے جولائی 2020 میں کی تھی اور ان کے درمیان 2023 میں طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی جس کے بعد عمیر جسوال نے بھی اکتوبر 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی۔