”ونجھلی والڑیا“ :وراسٹائل گلوکارمنیرحسین کوبچھڑے30 برس بیت گئے

36 سالہ میوزک کیریئر کے دوران 163 فلموں کیلئے217 اردواورپنجابی گانے گائے

Sep 27, 2025 | 15:38:PM
”ونجھلی والڑیا“ :وراسٹائل گلوکارمنیرحسین کوبچھڑے30 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایم وقار)نامورگلوکار منیرحسین کومداحوں سے بچھڑے30 برس بیت گئے،وہ پاکستان کے پہلے گلوکار تھے جنہیں بیک وقت اُردو اور پنجابی فلموں میں کامیابی ملی،یہ معروف پلے بیک گلوکار27 ستمبر1995ء کو راہی ملک عدم ہوگئے تھے۔
منیرحسین نے فنی زندگی کا آغاز فلم ”سات لاکھ“ سے کیا اور پہلے ہی نغمے ”قرار لوٹنے والے“نے انہیں شُہرت کی بلندیوں تک پہنچادیاتھا،اپنے انتہائی عروج کے دورمیں سلیم رضا کے بعدوہ پاکستان کے دوسرے مقبول اورمصروف ترین فلمی گلوکار تھے۔
موسیقار صفدرحسین نے انہیں فلمی دُنیا میں متعارف کروایا جن کی فلم ”حاتم“ کے لیے انہوں نے نغمہ ”تیرے محلوں کی چھاؤں میں قرار اپنا لٹا بیٹھے“گایا اور پہلے ہی نغمے نے انہیں شُہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا،اس کے بعدموسیقار رشید عطرے،خواجہ خورشید انور اور اے حمید نے ان کی آواز سے بھرپور فائدہ اٹھایا،ایک موسیقار گھرانے سے تعلق رکھنے والے منیرحسین کے سگے ماموں رشیدعطرے پاکستان کے عظیم ترین موسیقار تھے جبکہ ان کے خالہ زاد بھائی صفدرحسین بھی ایک اعلیٰ پائے کے موسیقار تھے اس طرح پاکستان میں سب سے زیادہ فلموں کی موسیقی دینے والے موسیقار وجاہت عطرے ان کے ماموں زاد بھائی تھے۔
منیر حسین کا گیت”دِلاں ٹھہر جا یار دا نظارہ لین دے“ان کی شہرت کا باعث بنا،منیرحسین اور سلیم رضا نے 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری پلے بیک گلوکاری کے شعبے میں راج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے اہلیہ کواَن فالوکردیا،دوسری شادی کی افواہیں زورپکڑگئیں
اپنے 36 سالہ کیریئر کے دوران منیر حسین نے 163 فلموں کے لئے 217 گانے گائے جن میں اُردو کے علاوہ پنجابی گانے بھی شامل تھے۔ ملکہ ترنم نور جہاں کے ساتھ ڈوئٹ ”اِک چیز گواچی“ بھی مقبول ہوا تھا جو پنجابی فلم ”نوراں“ میں شامل تھا۔
منیرحسین کو اگرچہ شُہرت فلم ”سات لاکھ“ کے گانوں سے ملی لیکن ”نوراں“ ان کی پہلی فلم تھی۔فلم ”مکھڑا“ کے لئے ”دِلاں ٹھہرجایار دا نظارا لین دے“بھی ان کے مقبول ترین گانوں میں شامل ہے لیکن ملکہ ترنم نورجہاں کے ساتھ فلم”ہیررانجھا“ کیلئے ڈوئٹ ”ونجھلی والڑیا“ ان کا سدا بہار گیت ہے،اس گانے کو خواجہ خورشید انور نے کمپوز کیا تھا احمد راہی اس شُہر آفاق گیت کے خالق تھے۔