شراب برآمد کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

Sep 27, 2025 | 12:44:PM
شراب برآمد کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ 
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان جان لیوا حملے کے لمحات یاد کرکے جذباتی ہوگئے
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
 یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔