سیف علی خان جان لیوا حملے کے لمحات یاد کرکے جذباتی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان رواں سال ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جان لیوا حملے کویادکرکے جذباتی ہوگئے۔
سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس صدمے کے لمحات میں ان کی پوری زندگی ایک فلم کی طرح ان کی آنکھوں کے سامنے سے گزر گئی۔

اس جانی لیوا حملے میں سیف علی خان کو کافی چوٹیں آئیں، جن کی وجہ سے انہیں سرجری کروانی پڑی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وار سے بچ نکلنا ایک قسم کا معجزہ محسوس ہوتا ہے،ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگنے والا زخم انتہائی خطرناک تھا اور محفوظ رہ جانے پر وہ خود کو بہت خوش قسمت تصور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ہارر فلم’ ’دیمک‘‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا اعلان
سیف علی خان نے کہاکہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان کے ذہن میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ زندگی کس قدر خوبصورت ہے، اپنی دولت اور عیش و آرام سے کہیں زیادہ، ان کے خیالات اپنی اہلیہ، بچوں اور زندگی کے ان قیمتی لمحات پر مرکوز تھے جو ان کے لیے سب کچھ ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا تھا، زخمی ہونے کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا کامیاب آپریشن ہوا۔