پی ٹی اے نے وائی فائی سیون کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دیدی

Sep 27, 2025 | 09:55:AM
پی ٹی اے نے وائی فائی سیون کیلئے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پی ٹی اے نے وائی فائی سیون کے لیے 6 گیگا ہرٹز  بینڈ کی منظوری دے دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئندہ آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز کے لیے 6 گیگا ہرٹزبینڈ میں استعمال کی منظوری دی۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ایشیا کے ان اولین ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنارہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پانڈیا ، ابھیشیک شرما  فائنل سے باہر؟ بھارتی ٹیم مشکلات میں  کا شکار

پی ٹی اے کے مطابق وائی فائی سیون تیزترین ڈیٹا ریٹس، نہایت کم latency اوربہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے، یہ ٹیکنالوجی گھروں، چھوٹے کاروبار اور تعلیمی اداروں میں تیزترconnectivity کو یقینی بناتی ہے، یہ ٹیکنالوجی صحت عامہ کے مراکز، اسمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے  تیزترconnectivity کو بھی یقینی بناتی ہے۔