جدہ سے سیالکوٹ روانگی، پی آئی اے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

Sep 27, 2023 | 11:00:AM
جدہ سے سیالکوٹ روانگی پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جدہ سے سیالکوٹ روانگی پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی  پرواز پی کے 786میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔ جس پر مسافروں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ ،ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز کی دوبارہ جدہ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی، تمام مسافروں کو بحفاظت جدہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔