ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل بابر اعظم کا مداحوں کے نام پیغام

Sep 27, 2023 | 10:56:AM
ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل بابر اعظم کا مداحوں کے نام پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کا روایتی حریف بھارت کی سر زمین پر جانے سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کے لیے بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر قومی ٹیم کے ہمراہ کپتان نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے فینز سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹ کے سب سے بڑ ے ایونٹ میں پاکستان کا وارم اپ مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے جو کہ بغیر تماشایئوں ہوگا ۔