ہسپتال میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمی، ویڈیو منظر عام پر

Sep 27, 2022 | 18:54:PM
ہسپتال میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمی، ویڈیو منظر عام پر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: جتوئی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو  دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، لڑائی کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جتوئی تحصیل ہیڈکوارٹر  ہسپتال میں کچھ لوگوں کا گروپ  زخمی افراد کو  ہسپتال میں میڈیکل کے لئے لے کر  آئے تو دوسرے گروپ کے افراد نے ہسپتال میں داخل ہوکر پہلے گروپ کے  زخمیوں کو مارنا شروع کردیا ۔لڑائی کے  دوران لاتوں مکوں کے ساتھ ساتھ اینٹوں اور ڈنڈوں کا بھی  آزادنہ خوب استعمال کیا گیا ۔

جتوئی پولیس کے اہلکاروں نے  موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کے افراد کو گرفتار کیا اور ان کے ڈنڈے بھی قبضے میں لے لیے۔  پولیس کے مطابق گزشتہ شب فریقین کے مابین گھر پر لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد تھانہ جتوئی سے ڈاکٹ لے کر زخمی ہسپتال میڈیکل کے لئیے گئے تھے کہ دوسرا گروپ حملہ آور ہوا،ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔