واٹس ایپ کی جانب سے منفرد فیچر متعارف کردیا گیا

Sep 27, 2022 | 18:23:PM
واٹس ایپ کی جانب سے منفرد فیچر متعارف کردیا گیا
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کے لیے اس ایپ میں آڈیو  یا ویڈیو کالز کا حصہ بننا آسان کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ کے نئے فچر کال لنکس سے صارفین اپنے جاننے والوں کو آڈیو کال کے لیے مدعو کرسکیں گے۔فیچر کے نام سے ہی عندیہ مل جاتا ہے کہ آپ کو ایک کال کا لنک بنانا ہوگا اور ان افراد سے شیئر کرنا ہوگا جن سے بات کرنا چاہتے ہیں۔جن افراد کو یہ لنک بھیجا جائے گا وہ اس پر کلک کرکے کال کا حصہ بن جائیں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے مطابق اس فیچر کو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس پہنچنے میں چند دن یا ہفتے لگ جائیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ گروپ ویڈیو کال فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ان افراد کو بھی کال کے لیے مدعو کیا جاسکتا ہے جو آپ کے کانٹیکٹس میں شامل نہیں، بس ان کا واٹس ایپ ممبر ہونا ضروری ہوگا۔