رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا 

Sep 27, 2022 | 17:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )رائے ونڈ کا عالمی تبلیغی اجتماع حج بیت اللہ کے بعد مسلمانوں کا دوسرا بڑا اجتماع ہے۔ اپنا تن من دھن پیش کرکےاللہ کا پیغام پہنچانا تبلیغی جماعت کامشن ہے۔آج عالم اسلام میں مسلمانوں کے انحطاط و زوال کا سبب دینی ماحول سے علیحدگی ہے ۔ اگر دینی ماحول میں رہیں گے تو اللہ کا توکل دل میں پیدا ہوگا ۔ جب توکل دل میں اتر جائے تو بندہ اس قدر پُرسکون ہوتا ہے کہ اسے دنیا کا مشکل سے مشکل مسئلہ بھی آسان لگتا ہے۔

 اس سال کا عالمی تبلیغی اجتماع دو مراحل میں انعقاد پزیر ہو گا .

 تفصیلات کے مطابق پہلا مرحلہ تین سے لیکر چھ نومبر تک ہو گا .پہلے مرحلے میں لاہور، شیخوپورہ، لیہ اور قصور سے فرزندان اسلام شریک ہوں گے .ایبٹ آباد،  چار سدہ، مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور راجن پور سے شہری شریک ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت :قاتل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

 دوسرا مرحلہ دس سے تیرہ نومبر تک ہوگا ۔فیصل آباد، ٹوبہ، جھنگ، ساہیوال اور چنیوٹ سے شہری شریک ہوں گے ۔سوات،  کالام،  مینگورہ، کراچی اور وزیرستان سے شہری شریک ہوں گے۔