بشریٰ انصاری نے ڈراما ’ذرا سی عورت‘ کا سین شیئر کر دیا

Sep 27, 2021 | 23:50:PM
بشریٰ انصاری،نے ،ڈراما،کا سین،شیثر کر دیا
کیپشن: بشریٰ انصاری کے ڈرامہ کا سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، میزبان بشریٰ انصاری کی جانب سے سوشل میڈیا پر 1992ءکے ایک ڈرامے کا سین شیئر کرتے ہوئے پرانی یاد تازہ کی گئی ہے۔

انسٹا گرام پر بشریٰ انصاری نے اپنے 1992ءکے ایک ڈرامے ’ذرا سی عورت‘ کا ایک سین شیئر کیا ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اس دور کے ڈراموں اور اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔بشریٰ انصاری کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اللّٰہ کا شکر ہے ہم کچھ اچھا کام کر سکے، تکّے میں نہیں ملی یہ شہرت۔‘انہوں نے ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ ’شکر ہے یہ سوشل میڈیا اس وقت نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی فلم کا کس پاکستانی اداکارہ کو بے صبری سے انتظار؟