عبدالعلیم خان کی این ایچ اے کے نئے آرگنائزیشن ڈیزائن اورجاب پروفائل کی تیاری کی ہدایت

Oct 27, 2025 | 18:12:PM
عبدالعلیم خان کی این ایچ اے کے نئے آرگنائزیشن ڈیزائن اورجاب پروفائل کی تیاری کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کے نئے آرگنائزیشن ڈیزائن اور جاب پروفائل تیاری کی ہدایت  کر دی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تنظیم نوپروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا،عبدالعلیم خان نےری سٹرکچرنگ کے عمل کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی،اہم ٹاسک اے ایف فرگوسن ادارے کوسونپ دیاگیا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کےریونیو کوآئندہ3سال میں500 ارب تک بڑھانا ہے۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ  افسران کا دائرہ اختیار اور ورکنگ ایریا کم سے کم ہونا چاہیے،افسران کی کارکردگی کاہرتین ماہ بعدجائزہ لیا جائے،افسران کو چھوٹے یونٹس میں اپنی کارکردگی کی جوابدہی کا پابند ہونا چاہیے۔ عبدالعلیم خان نے گورننس کے فریم ورک کی تشکیل نو اور اس ماہ کے آخر میں دوبارہ اجلاس کی ہدایت بھی کر دی اور  کہا این ایچ اے کے ریونیو کو آئندہ تین سال میں پانچ سو ارب تک بڑھانا ہے۔ ادارے  کی بہتری کے لئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات اٹھائے جائیں۔ یہ قومی خدمت ہے، اور اداروں کی اصلاح ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے گرڈ سٹیشن جبی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا