پاکستان کا اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

Oct 27, 2025 | 14:01:PM
پاکستان کا اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔

نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

نوٹم کا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ