سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، جس سے 100 انڈیکس میں1432 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، منفی کاروبار کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 871 پوائنٹس پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناویکسین کینسر کے علاج میں مددگار ؟نئی امریکی تحقیق میں اہم انکشاف
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک پیسہ کم ہو گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔