آرمی چیف کو مارچ میں غیر معینہ مدت کی توسیع کی پیشکش کی گئی: ڈی جی آئی ایس آئی

Oct 27, 2022 | 12:17:PM
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آرمی چیف کو مارچ میں غیر معینہ مدت کی توسیع کی پیشکش کی گئی، ہمارے شہیدوں کا مذاق بنایا گیا
کیپشن: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آرمی چیف کو مارچ میں غیر معینہ مدت کی توسیع کی پیشکش کی گئی، ہمارے شہیدوں کا مذاق بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فتنہ اور فساد کاخطرہ ہو تو خاموشی اچھی نہیں ہوتی، مجھے احساس ہے کہ صحافی مجھے اپنے درمیان دیکھ کر حیران ہیں، میری واضح پالیسی ہے میری تشہیر نہ کی جائے، میں اپنے ادارے، شہدا اور جوانوں کا دفاع کروں گا، آرمی چیف کو مارچ میں غیر معینہ مدت کی توسیع کی پیشکش کی گئی۔

ضرور پڑھیں:ارشد شریف کو کس نے کینیا بھیجا، ان کے اخراجات کون اٹھا رہا تھا ؟ ترجمان پاک فوج

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کا مذاق بنایا گیا، ہم پر بہت دباؤ تھا اس کے باوجود اپنا آئینی کردار نبھایا، جھوٹ بڑی آسانی اور فروانی سے بولاجا رہا ہے، کسی کو میر جعفر اور میرصادق کہنے کی مذمت کرنی چاہیے، غدار، میر جعفر اور میر صادق کہنا تھا تو ایکسٹینشن کیوں دی ؟ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا، سیاست سے باہر نکلنے کا فیصلہ آرمی چیف کا نہیں پورے ادارے کا ہے، پچھلے سال اور اس سال مارچ میں بہت پریشر ڈالا گیا، آرمی چیف کی تعیناتی اپنے وقت پر آئین کے مطابق ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ارشد شریف کے کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا تو بہت نقصان ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا آپ رات کے اندھیرے میں بند دروازوں کے پیچھے ملاقاتیں کریں، یہ نہیں ہوسکتا رات کو ملاقات میں اپنی غیر آئینی خواہشات کا اظہار کریں اور پھر غدار کہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ کینیا کے ہم منصب کیساتھ رابطے میں ہوں، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے خطرہ ہے، آپ ہمارا محاسبہ کریں، تنقید کریں مگر الزام تراشی نہ کریں،  پاکستان میں کسی کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، حالات قابو کرنے کے لیے حکومت فوج طلب کرے گی تو ضرور فرائض نبھائیں گے۔