اقراء عزیز کا فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار ؟ اہم وجہ سامنے آ گئی 

Oct 27, 2022 | 11:44:AM
فائل فوٹو
کیپشن: سابقہ اہلیہ پر تشدد: اقراء عزیز کا فیروز خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گزشتہ کچھ دنوں سے  فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا پر مبینہ تشدد کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی معروف شخصیات  فیروز کے خلاف سخت ردعمل دے رہے ہیں  ایسے ہی پاکستانی مشہور اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ پر مبینہ طور پر تشدد کیے جانے کے بعد ان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ اقراء عزیز نے بھی فیروز کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے ساتھ نئے پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔اقراء عزیز نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ'ظلم کے خلاف خاموش رہنا دراصل ظالم کے ساتھ کھڑے رہنے کے برابر ہے'۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد کانشانہ بننے والوں کی حمایت کیلئے میں نے مشکل لیکن ضروری فیصلہ کیا ہے کہ میں فیروز خان کے ساتھ آنے والا نیا پراجیکٹ میں کام نہیں کروں گی۔

اقراء نے مزید کہا کہ میں انصاف کے حصول کیلئے علیزا سلطان کے ساتھ کھڑی ہوں۔ علیزے سلطان پر تشدد کی تصدیق ہونے نجی ٹی وی کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کی مرکزی اداکارہ اقراء عزیز کا اداکار فیروز خان کے ساتھ آنے والا نیا پروجیکٹ گھریلو تشدد کے باعث رک گیا ہے۔

خیال رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ علیزے نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد پیش کیے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24 News HD (@24newshd.pk)